تازہ ترینعلاقائیگلگت بلتستان

غذ رپولیس کی کامیاب کارروائی، لیپ ٹاپ اور اسلحہ چوری کرنے والا ملزم گرفتار

غذر،غذ رپولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور اسلحہ چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،پولیس نے چوری شدہ سامان برآمد کرکے کارروائی شروع کر دی۔

ایس پی غذر شیرخان نے اپنی غذر آمد کے ساتھ ہی تمام ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکو سختی سے ھدایت دی تھی کہ وہ اپنے حدود میں متحرک رہیں اسی تسلسل میں آئے دن ہر تھانے کے حدود میں پولیس متحرک ہے، SHOتھانہ سٹی SIPمحمد قیوم کو گاہکوچ سٹی میں آئے دن چوری کی ورداتوں کی اطلاع ملنے پر انہوں نے اپنی ٹیم کو متحرک کیا اور سرغ براری، سمیت اپنے ہر طرح کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور محنت سے ایک شخص جمال حسین ولد محمد جان ساکن گلاپور حال مقیم گاہکوچ کو شک کی بنیاد پر تھانے میں لا کر اس سے تفتیش کی تو ملزم نے چونکا دینے والے انکشاف کئے جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 52/21 بجرائم 380، 454 ت، پ کے تحت پانچ مقدمات قائم کئے جا کر تفتیش کا آغاذ ہوا اور مختلف گھروں سے چرائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، جدید کمیرے، اور پستول کی بر آمدگی دی، جن کو مالکان نے باقاعدہ شناخت کیا، ایس۔پی غذر شیر خان نے تھانہ سٹی کی اس کامیاب کاروائی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینیکا اعلان کیا ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے ایس۔پی غذر سمیت SHO تھانہ سٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے شہر بھر کو مزید ایسی ورداتوں سے بچانے کا سبیل کرتے ہوئے ملزم کو قانون کی گرفت میں لنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker