اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 16کے ایڈمن آفیسر قاسم علی شاہ کو ایچ آر او 1میں تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 16کے اسسٹنٹ ڈاکومنٹیشن آفیسر آفتاب احمد جعفرانی کو ایچ آر او 2میں تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 16کے ایڈمن آفیسر لیاقت حیات کو ایچ آر او 8میں تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 16کے ہی سنیئر اسسٹنٹ مشتاق احمد خان کو عارضی طور پر ایچ آر او 10کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں گریڈ 19کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ 2ایسٹ عبدالرزاق کوڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ1ویسٹ کا عارضی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پارلیمنٹ ہائوس اعجاز الحسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سکیپ کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر 2ہیومن ریسوریسز شیراز سمیع خان کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر تھری ہیومن ریسوریسز تعینات کر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ضیا حسین شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر 2ہیومن ریسورسز کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔