اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ستمبر 2021 میں 7کروڑ 3 لاکھ 19 ہزار 663 روپے ریونیو موصول ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اسلام آباد میں 31رہائشی عمارتوں کی منظوری کی مد 13 لاکھ 51 ہزار 552 روپے وصول کئے، جبکہ بیس رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے جس کی مد میں 29 لاکھ 76 ہزار 910 روپے وصول کئے گئے، اسی طرح ایک کمرشل عمارت کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مد میں ایک لاکھ 81 ہزار 200 روپے، جبکہ 63 رہائشی عمارتوں کو 6 لاکھ 70 ہزار میں این او سی جاری کئے گئے، اسی طرح 12 کمرشل عمارتوں کو 2 لاکھ 40 ہزار میں این او سی جاری کئے گئے، جبکہ دو عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر این سی یو کے تحت 19 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیاواضح رہے سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ ستمبر 2021 میں 7 کروڑ 3 لاکھ 19 ہزار 663 روپے ریونیو کی مد میں موصول ہوئے۔