اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔کور کمیٹی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرپلاننگ اسد عمر ،وفاقی وزیر فواد چوہدری، مراد سعید، حماد اظہر ،خسرو بختیار ،وزیر تعلیم ،شفقت محمود ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی،صوبائی وزیر عاطف خان ،وزیر ہوابازی غلام سرور خان، فیض اللہ کموکا، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اوروزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی شریک ہیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں شروع ہوا۔وزیراعظم نیب ترمیمی آرڈیننس،پارلیمانی ،سیاسی اور سلامتی کے امور پر مشاورت کریں گے۔کور کمیٹی کو اہم قومی اور عالمی سطح کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں پارٹی کو مزید منظم کرنے سے متعلق امور، ای وی ایم پر بھی بات ہوگی۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024