گلگت (آئی پی ایس)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوفناک زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے ،آزمائش کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ زلزلہ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور اللہ پاک مستقبل میں ہمیں ایسی قدرتی آفات سے محفوظ فرمائے۔آمین