گلگت بلتستان

پولیس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آئی جی گلگت بلتستان کا انقلابی قدم

گلگت (آئی پی ایس)گلگت بلتستان پولیس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کا ایک اور اہم انقلابی قدم ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کا پولیس کی فلاح و بہبود بارے اپنے ویژن کے تسلسل و تکمیل کی جانب ٹھوس اور اہم پیشرفت، موجودہ پولیس پبلک سکول سسٹم میں انقلابی اصلاحات اور دور رس بہتری لانے کے سلسلے میں، تعلیمی شعبے کے اندر انتظام و انصرام کے حوالے سے اعلی مہارت رکھنے والے ماہرین کی مشاورت سے تیار کردہ اصلاحاتی تجاویز پر مشتمل ڈارفٹ منظور کر لیا۔ابتدائی طور پر پبلک سکول گلگت کو ماڈل سکول کا درجہ دینے اور سکول کے نظم و نسق کی بہتری کے لئے پیش کردہ تمام سفارشات، کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی باضابطہ منظوری دی اور اس سلسلے میں باضابطہ ضروری ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے شہدا اور حاضر سروس پولیس آفیسران و اہلکاران میں محکمہ جاتی سطح پر بچوں کی عصری تقاضوں سے اہم آہنگ تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں معیاری ادارے کی عدم موجودگی کے باعث، انتہائی پریشانی اور ذہنی دباو کا سامنا تھا۔ موجودہ آئی جی پی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے گلگت بلتستان پولیس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہمہ جہت پیشہ ورانہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر بذریعہ تعلیمی سہولیات سے متعلق اس بنیادی نکتے پر بھی بھر پور توجہ مرکوز کی اور گلگت میں موجود پولیس پبلک سکول کے اندر تعلیم و تعلم teaching & learning کے ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مختلف دانشوروں اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کی اور پولیس پبلک سکول گلگت میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور اسے state of the art تعلیمی ادارہ بنانے کے لئے مختلف ماہرین سے تجاویز و مشاورت کے بعد حتمی تشکیل کردہ ڈارفٹ ایکشن پلان کی منظوری دی اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ جس کی رو سے اگلے سال مارچ 2022 سے شروع ہونے والا تعلیمی سال نئے انتظامی اور تعلیمی منہاج New Admin & academic approach کے تحت شروع کیا جائیگا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے منظور شدہ، مربوط اصلاحاتی فارمولے اور نئی حکمت عملی کے تناظر میں کئے جانیوالے ان اقدامات کے بدولت، پولیس پبلک سکول گلگت کا شمار گلگت بلتستان کے طول و عرض پر قائم مثالی اور معیاری تعلیمی اداروں میں ہوگا۔ گلگت بلتستان پولیس، ویلفئیر سے متعلق اپنے "سپہ سالار” کے اس عظیم ویژن اور ماتحت عملے کی بنیادی ضرورت کا بھر پور احساس کرتے ہوئے گراں قدر جدوجہد اور عملی اقدامات کو یقینی بنانے پر دلی مشکور و ممنون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker