اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور بابر اعوان کی اسپیکر ہاوس میں ملاقات ہوئی ، اہم ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،اہم قانون سازی اور ریاستی امور نمٹانے کیلئے اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا جائیگا۔اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔بابر اعوان اعوان نے کہا کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی، پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024