اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں چودہ سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے کرونا کیسز سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 894 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 882 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 سے زائد فیصد رہی، ملک بھر کے 640 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3039 زیر علاج ہیں جن میں سے 384 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ملک میں اب تک 6 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024