لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ144نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں باقیات جلانے پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ فصلوں کی باقیات، ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات جلانے پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سینوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکام کے مطابق اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فضا کو اسموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی اثرات کے باعث اسموگ کا پھیلاؤکا دیکھا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت نے اس مسئلے پر قانون پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔