راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کے رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد، کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹل سینٹر استقبال کرنیوالوں میں شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر ہوا، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپرحاضری دی اور کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔