اہم خبریںپاکستان

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، آرڈیننس جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین جاوید اقبال اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے نام سے جاری ہونے والے اس آرڈینینس کے تحت نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین کو تمام اختیارات حاصل ہوں گے،جب کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے پرانے چیئرمین بھی امیدوار ہو سکتے ہیں۔ آرڈینینس میں چیئرمین نیب کیلئے ناقابل توسیع لفظ ختم کر دیا گیا اور مدت ملازمت مکمل ہونے پر موجودہ چیئرمین کو 4 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے، جب کہ چیئرمین نیب صدر مملکت کو تحریری استعفی بھجوا سکتے ہیں۔مسودے کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات کریں گے۔ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر متفقہ فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ جب کہ چیئرمین نیب کو آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔نئے آرڈینینس کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے پاس گرفتاری کا اختیار ہوگا، جب کہ چیئرمین نیب کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل سنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker