راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک فوج میں انتہائی اہم اور اعلی سطحی تبادلے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامرکو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔