لاہور (آئی پی ایس )لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم مقدمے میں اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری مجرم قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پرعائشہ ثنا کو اشتہاری قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی گئی۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ملزمہ عدالت پیش نہ ہوئیں، یہ ثابت ہوگیا کہ ملزمہ جان بوجھ کرعدالت سے روپوش ہورہی ہیں لہذاعدالت انہیں اشتہاری مجرم قرار دیتی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہری یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں عائشہ ثنا کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے کا بھی الزام ہے۔ مدعی کے مطابق انہوں نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا، جس سے فیملی کی بدنامی ہوئی۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024