اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب نے شریک ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی مخالفت کر دی۔بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کوروناسے صحت یاب ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، سماعت جلد رکھی جائے۔وکیل قاضی مصباح نے نیب کے جواب پر جرح کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Related Articles
یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا، بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، سفیر کی تصدیق
منگل, 17 دسمبر, 2024
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
منگل, 17 دسمبر, 2024