اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ،نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی۔آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔چیئرمین نیب کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک موقف، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو واضح بتا دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کروں گا۔