ریاض(آئی پی ایس)سعودی عرب نے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک میں گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت دی گئی ۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو ان ممالک کے اقامہ ہولڈرز جہاں سے براہ راست مسافروں کے آنے پر پابندی ہے نرمی کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق براہ راست سعودی عرب آنے والوں کو دی جانے والی اجازت میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شامل نہیں ہیں۔مشروط اجازت محدود طبقے کیلئے ہے جن میں شعبہ تعلیم سے منسلک افراد ہی مستفیض ہوسکیں گے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممنوعہ ممالک میں موجود مملکت کے اقامہ ہولڈرز وہ غیر ملکی جن کا تعلق شعبہ تدریس سے ہے یا ٹیکنیکل کالجز و اداروں کے ملازمین ہیں جن میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، فنی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ سعودی عرب کی جامعات میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ شامل ہیں۔ ان زمروں میں آنے والے افراد کے مملکت آنے کے بعد انہیں مقررہ مدت تک ہوٹل قرنطینہ کیاجائے گا اس دوران انہیں کورونا سے بچاو کیلیے ویکسین دی جائے گی۔ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین جن میں فائزر، اسٹرازئینکا، جانسن اینڈ جانسن ، موڈرنا لگوائی ہوں گی انہیں اس کا مصدقہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جبکہ وہ افراد جنہوں نے سائنوفام یا سائنو ویک ویکسین لگوائی ہوگی انہیں مملکت آنے کے بعد سعودی عرب میں لگائی جانے والی ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جائے گی ۔ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازمی ہوگی اس دوران انہیں کورونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کی جائے گی۔ واضح رہے ایسے اقامہ ہولڈرز جو ان زمروں میں شامل نہیں ان کیلئے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم اگروہ افراد جو اعلان کردہ زمرے میں شامل نہیں وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پرپابندی نہیں تو وہ مدت پوری کرنے کے بعد مملکت آسکتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024