
اسلام آباد(آئی پی ایس)فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاجس کے تحت محمد موذن بلال خان شکوری نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 1100میں سے1050 نمبر حاصل کر کے اپنے والدین ، اساتذہ اور سکول کا نام روشن کیا ۔ محمد موذن بلال خان شکوری کا کہنا ہے کہ وہ بڑے ہو کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کرناچاہتے ہیں ۔