اہم خبریںپاکستان

انسداد ڈینگی ،اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ ،خصوصی نگرانی کے احکامات

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلا ؤکو روکنے اور اس کے سدباب کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کے سلسلے کا جائزہ اجلاس سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈی جی سوک منیجمنٹ، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈی جی انوائرمنٹ(ماحولیات)اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران کے علاوہ اسلام آباد انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی. اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر سی ڈی اے ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیس بستر مختص کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں تمام سہولیات اور مطلوبہ ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں، جبکہ ابتدائی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضرورت کے پیش نظر ڈینگی کے مریضوں کے لئے سی ڈی اے ہسپتال میں مختص بیڈز کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے. مزید برآں ڈی جی ہیلتھ سروسز کی درخواست پر شعبہ ہیلتھ سروسز میں افرادی قوت میں اضافے کے لئے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں سے 77 ملازمین پر مشتمل عملہ بھی ہیلتھ سروسز ڈرایکٹریٹ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ گاڑیاں اور دیگر مشینری بھی ہیلتھ سروسز ڈرایکٹریٹ کو مہیا کردی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے لحاظ سے ہائی رسک مپینگ کے زریعے شہر کو تین ایریاز ہاء رسک، مڈل اور لو رسک ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کے تناظر میں ڈینگی سپرے اور فوگنگ کا شیڈول بنایا گیا ہے اور ان علاقوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ شہری علاقوں میں ڈھائی سے تین سو ڈینگی مار سپرے جبکہ 40 سے 60 فوگنگ سپرے روزانہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں. اس کے علاوہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سمپلز بھی اکٹھے کئے جارہے ہیں، اب تک 42500 نمونے اکٹھے کئے گئے ہیں جن میں سے پندرہ سو پازیٹیو آئے ہیں ان علاقوں میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ مچھروں کے حوالے سے عوا می شکایات پر سپرے بھی کر وا رہے ہیں۔ ممبر ایڈمن سی ڈی اے نے ہدایت جاری کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ا پہلے سے موجود تیس ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر پچاس کر دیا جائے جبکہ مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر مزید ہدایت جاری کیگء کہ شہر میں فیومگیشن اور دیگر مچھر کش ادویات کے سپرے کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں تین رکنی مجسٹریل کمیٹی بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ مزیدبرآں ضلعی انتظا میہ نے شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی ، جبکہ ٹائر شاپس، سروس اسٹیشنز اور دیگر ڈینگی کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کی خصوصی نگرانی کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے متعلقہ علا قوں میں ڈینگی کے سدباب کے لئے بنائی جانے والی ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں، مزیدبرآں خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر جرمانے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈینگی کے تدارک اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مساجد اور اسکولوں کے زریعے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker