آزاد کشمیراہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں،پندرہ کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد, وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے منگل کے روز اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر گرینڈ آپریشن کیا جس میں متعدد غیر قانونی نرسریوں کو مسمار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر غیر قانونی قائم کردہ نرسریوں کے خلاف شعبہ انفورسمنٹ نے شعبہ انوائرمنٹ کی نشاندھی پر بڑا آپریشن کیا اور ایکسپریس ہائی وے پر روات کے مقام پر دو جبکہ فیض آباد کے مقام پر آٹھ نرسریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور پندرہ کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ،اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آ پریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker