
اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا سملی ڈیم روڈ پر مختلف سکریپ یارڈز اور سری چوک پر مختلف دکانوں کا معائنہ ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایک اسکریپ یارڈ کو سیل کر دیا، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگ جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سملی ڈیم روڈ پر انسداد ڈینگی پھیلائو مہم جاری، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا مختلف سکریپ یارڈز کا دورہ ، دفعہ 144کیخلاف ورزی پر ایک یارڈ کو سیل کر دیا، دیگر کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگ جاری کی گئیں ۔علاوہ ازیں اے سی سیکرٹریٹ نے سری چوک میں مختلف سبزی و فروٹ ، ڈیری شاپش اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا ، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگ جاری کی گئیں۔