
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،وزرا پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات پر مشتمل مسودہ تیار کرلیا،مسودے میں نیب آرڈیننس میں ایک سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترامیم مشیرپارلیمانی اموربابراعوان،وزیرقانون فروغ نسیم اور مشیراحتساب وداخلہ شہزاد اکبرنے تجویزکیں،مسودے میں موجودہ چیرمین کی توسیع کے حوالے سے تمام قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا ہے،مسودے کی حتمی منظوری آج وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں لی جائے گی۔