کراچی(آئی پی ایس)مالی سال کی پہلی سہ ماہی،تجارتی خسارہ 100فیصد سے تجاوزکر گیا ،برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96کروڑ ڈالر ریکارڈ،گذشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق درآمدات 65.08فیصد اضافے سے 18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ سال 11 ارب 28کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ،تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا ، اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13فیصداضافہ ہوا ،ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم2ارب 38کروڑ ڈالر تھا، ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا، ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024