اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت میں سیکرٹری داخلہ نے 6 ماہ کا وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے کی۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور چیف کمشنر عامر احمد علی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021 میں مکمل ہوچکی ہے،، الیکشن کمیشن 120 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو کئی بار خط لکھ چکا ہے، وزارت داخلہ نے کافی وقت گزرنے کے باوجود بھی اقدامات نہیں کیے۔ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا وفاقی حکومت کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد از جلد انتخابات کیے جائیں۔سیکرٹری داخلہ نے وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے لیے نیا قانون بنا رہی ہے، سیکرٹری وزارت قانون سے رابطہ میں ہوں، 6 ماہ تک بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024