نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کیلئے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا،پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی جاری ہے۔سفیر منیر اکرم نے حاضرین کی توجہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں حتمی حل نافذ کرنے کے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرے کی طرف مبذول کروائی۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے جرائم چھپانے کے لیے ڈس انفو مہم کا سہارا لیا، بھارت نے پچھلے سال 73 ارب ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کیے، بھارت نے بحر ہند کوبھی ایٹمی بنادیا ہے۔منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت تنازعات کا حل ضروری ہے۔پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مزید کہا ہے کہ روایتی اسٹریٹجک فوجی قوتوں کے توازن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024