اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں کورونا وائرس سے 54 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 847 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 687، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 841، بلوچستان میں 32 ہزار 992، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 334، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 801 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار 52 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 907 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 78 ہزار 883 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 710، سندھ میں 7 ہزار 442، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 593، اسلام آباد میں 929، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
ڈی ایٹ کانفرنس:پاکستان سمیت مختلف ممالک کا مشرق وسطی میں بحران کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کا مطالبہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024
چین اور پاکستان کا دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان قریبی رابطے اور اہم اتفاق رائے پر زور
منگل, 17 دسمبر, 2024