اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔پروگرام محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اورمالی لحاظ سے بااختیار بنانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسکالرشپ اسکیم اورصحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ یہ غربت اور کمزور طبقات کیحوالے سے ریاست کے احساس کی ذمہ داری کی عملی تعمیر ہے۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے 5 جزو ہیں، جس میں کسانوں کو بلا سود قرض دینا، شہریوں کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلا سود قرض، اپنا گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کی سہولت، سکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ شامل ہیں۔کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کے تحت 37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ ہم نے 74 سال پہلے بہت بڑی غلطی کی۔ یہ پروگرام 74سال پہلے شروع ہونا چاہیے تھا۔سمجھتے تھے پیسہ آجائے پھرہم ملک کو فلاحی ریاست بنائیں۔ ملک میں سرپلس ہونے پر پیسہ غریبوں پر لگانے کی سوچ غلط تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نظام ایلیٹ طبقے کے لیے بناہے۔ اشرافیہ نے تعلیم سے انصاف تک کے نظام سے غلط فائدہ اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی خوشحالی کے لیے خودکفیل ہونا ضروری ہے۔ مدینہ کی ریاست فلاحی ریاست تھی ،وہاں پر لوگوں کی فلاح کے لیے کام ہوتاتھا۔ماضی میں تعلیم کے شعبے سے لے کر ہر معاملے میں غلط پالیسیاں اختیار کی گئیں۔ تعلیم کے شعبے میں بھی ایلیٹ طبقہ فائدہ اٹھا رہا تھا۔ یکساں نظام تعلیم سے ہرطبقہ فائدہ اٹھائے گا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024