اسلام آبادپاکستانعلاقائی

موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے کا گمشدہ سامان مالکان تک پہنچا دیا

اسلام آباد،موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا گمشدہ سامان تلاش کر کے مالکان تک پہنچا دیا،عمران نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ ہنزہ سے لاہور کی جانب واپسی پر ایک لیڈیز پرس کلرکہار سروس ایریا میں بھول کر اپنے سفر پر روانہ ہو گیا ۔
پرس میں ایک لاکھ روپے کیش دو عدد موبائل فون جن کی مالیت دو لاکھ روپے اور دیگر سامان موجود تھا ۔یاد آنے پر عمران نے موٹروے پولیس سے ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ کیا ۔ اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ تلاش کرلیا اور مالکان تک پہنچا دیا گیا ۔ایک اور واقعے کے دوران موٹروے ایم ون برہان کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کی ٹیم کو سڑک سے 6 عدد بیگ گرے ہوئے ملے ،بیگ میں دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز، بیش قیمت گھڑی اور دیگر سامان موجود تھا۔ تلاشی کے دوران بیگ سے ایک فون نمبر ملا جس پر رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ متعلقہ بیک غلام اسحاق خان یونیورسٹی کے طالب علموں کے ہیں جو یونیورسٹی جاتے ہوئے سواری والی وین سے راستے میں گر گئے تھے ۔سارا سامان طالبعلموں تک پہنچا دیا گیا ،مزید متعلقہ وین ڈرائیور کے خلاف غفلت لاپرواہی برتنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔دونوں کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کارروائیوں میں حصہ لینے والے افسران کی تعریف کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ موٹر وے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker