اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ماچس ایسوسی ایشن کاحکومت سے انڈسٹری پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ، مسائل حل نہ ہونے پر پارلیمنٹ ہائوس کی جانب مارچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد،ماچس ایسوسی ایشن نے ماچس فیکٹریوں کو بند ہونے سے بچانے کیلئے حکومت سے عائد ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ماچس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس انڈسٹریلسٹس ایسویسی ایشن کے آفس میں منعقد ہوا جس میں پشاور ، حطار ، نوشہرہ اور مردان انڈسٹریز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومت سے اندسٹری کو بچانے ، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے فوری اقدامات اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ماچس کی ایکسپورت 100فیصد سے کم ہو کر 25فیصد رہ گئی ہے ،50فیصد فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے تقریبا 12ہزار گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے مسائل کو بروقت حل کرنے اور ٹیکسز کو ختم کرنے میں تاخیر کی تو ہم فیکٹریوں کو بند کر کے پارلیمنٹ ہائوس کی جانب مارچ کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker