سلیکان ویلی، مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کیلئے پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی اکانٹ میں لاگ اِن/ سائن اِن ہونے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکائونٹ میں لاگ اِن ہونے کیلئے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر ونڈوز ہیلو یا مائیکروسافٹ آتھینٹی کیٹر ایپ درکار ہوگی۔جب بھی وہ اپنے کسی مائیکروسافٹ اکائونٹ میں داخل ہونا چاہیں گے تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے درست ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکائونٹ میں لاگ اِن ہوجائے گا۔