دلچسپملٹی میڈیا

اسٹیج پر دلہن کو باس کا فون آگیا، دلہے کو بھی نظرانداز کر دیا، ویڈیو وائرل

نئی دلی ،شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر اسٹیج پر دلہا دلہن کی رسومات کی انوکھی اور منفرد ویڈیوز تو وائرل ہوتی ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کسی دلہن کو اپنی ہی شادی پر آفس کا کام کرتے دیکھا ہے
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں دلہن لیپ ٹاپ اٹھائے بیٹھی ہے جب کہ مسلسل فون پر بھی کسی سے رابطے کی کوشش میں مصروف ہے۔دلہن اپنے کام میں اتنی محو ہے کہ اس نے اپنے ساتھ آکر بیٹھنے والے دلہا پر بھی دھیان نہ دیا۔انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی گئی تاہم بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ دلہن کو آفس کا کچھ فوری ضروری کام کرنا پڑا اور اسے اپنے باس کی کال موصول ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو پر صارفین مثبت تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ دلہن کے عمل کو بھی سراہ رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker