
ہریانہ ،بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے چرنجیت سنگھ کو ریاست پنجاب کا وزیراعلی نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی گرما گرمی جاری ہے اور گزشتہ روز پارٹی میں اختلافات پر کیپٹن (ر)امریندر سنگھ نے وزرات اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کانگریس نے پنجاب میں چرنجیت سنگھ کو نیا وزیراعلی چن لیا ہے اور وہ ریاست کے پہلے دلت سکھ وزیراعلی ہوں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چرنجیت سنگھ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چرنجیت سنگھ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔