اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

نومنتخب سیکرٹری جنرل مزدور یونین چوہدری یسین کی رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز سے ملاقات

اسلام آباد، سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری یسین کی رکن قومی اسمبلی و چیئرمین داخلہ کمیٹی راجہ خرم نواز سے ملاقات ،ریفرنڈم میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری یسین نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین داخلہ کمیٹی راجہ خرم نواز کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے ان سے ملاقات کی ،اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد بھی چوہدری یسین کے ہمراہ تھی۔چوہدری یسین نے ریفرنڈم میں حمایت پر راجہ خرم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے تعاون سے سی ڈی اے ملازمین اور ادارے کی ترقی کیلئے بھرپور کاوشیں کریں گے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ آپکی کامیابی پر آپ سمیت تمام مزدور یونین کو مبارکباد دیتا ہوں،ملازمین کے حقوق اور ادارے کی ترقی کیلئے یونین بھرپور کردار ادا کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker