
نارووال(آئی پی ایس) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں 250سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ شروع کیا جسے پی ٹی آئی حکومت نے ختم کر دیا۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نارووال شہر میں نوجوانوں کو فٹنس سینٹرز میں ذوق و شوق سے پریکٹس کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی، نوجوانوں کے لئے کھیلوں اور فٹنس کی سہولتوں کا فروغ منفی رویوں اور رجحانات سے بچانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں 250سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ شروع کیا جسے پی ٹی آئی حکومت نے ختم کر دیا-