
اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے) انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹرآئی 15/1اور سیکٹر آئی 15/3میں متعلقہ شعبوں کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔
ترقیاتی کاموں میں شاہراہوں کی تعمیر، کلوٹس، رابطہ سڑکیں، سیورج، واٹر سپلائی، ڈرنیج، ٹینک، اوور ہیڈ ٹینک، زیر زمین ٹینک، پل، گلین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس روڈ کارپیٹنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں واضح رہے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر 3000الاٹیوں کو اس ماہ کے آخری ہفتے میں قبضہ حوالے کر دیاجائے، اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں، تاکہ الاٹیوں کو جلد از جلد قبضہ انکے حوالے کیا جاسکے مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر I-15/2 کے ٹینڈر بھی جلد جاری کیا جائے تاکہ الاٹیوں کو جلد قبضہ حوالہ کیا جائے۔