اہم خبریںپاکستان

نیول چیف کادورہ امریکہ، 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

کراچی(آئی پی ایس )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ امریکہ کے دوران 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔ سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود ، بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی جن کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیئر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئیامریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker