اہم خبریںپاکستان

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس (کل)ہوگا،ملک بھر سے علما و مشائخ لاہور پہنچ گئے

لاہور(آئی پی ایس )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس کل 19ستمبربروز اتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے علما و مشائخ لاہور پہنچ گئے۔وفاق المدارس کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین اور ملک کے بڑے مدارس کے منتظمین اجلاس میں شریک ہوں گے۔مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر صدر وفاق کا انتخاب ہوگا۔ذرائع کے مطابق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا فضل الرحمان،مولانامحمدانوارالحق،مولانامفتی مختار الدین شاہ،مولانامحمد حنیف جالندھری،مولانا مفتی محمد طیب،مولاناعبیداللہ خالد اور دیگر مشائخ لاہور پہنچ گئے۔مولانامفتی محمد تقی عثمانی کراچی سے اور مولانا فضل الرحمان کوئٹہ سے لاہور پہنچے،لاہور ائرپورٹ پر ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق وفاق المدارس کے صوباء ناظمین کا اجلاس آج شام جامعہ اشرفیہ میں ہوگا۔ناظم پنجاب مولاناقاضی عبدالرشید،ناظم سندھ مولاناامداداللہ،ناظم خیبرپختونخوا مولاناحسین احمد،ناظم بلوچستان مولاناصلاح الدین اور مولانازںیر صدیقی بھی جامعہ اشرفیہ پہنچ گئے جبکہ ملک بھر سے وفود،علما کرام اور مدارس کے منتظمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker