ایبٹ آباد (آئی پی ایس)جماعت اسلامی سرکل بکوٹ کے تحت علاقے کے مسائل کا خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبید الرحمان عباسی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتھیا گلی، بکوٹ، کوہالہ، مجہوہاں روڈ پر کام فوری شروع کیا جائے جبکہ سرینگر ہائی وے پر جاری کام میں کنہر پل سے آگے کوہالہ پل کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے تحصیل سرکل بکوٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساجد قریش عباسی نے کہا کہ مقامی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے جبکہ سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرنے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج کے قیام کے اعلان کو بھی کئی سال گزر گئے لیکن ابھی تک کوئی عملی کام نظر نہیں آ رہا۔ ڈگری کالج کے کام کو بھی عملی شکل دی جائے۔ جماعت اسلامی کے رہنماں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول بکوٹ میں کلاسز کے آغاز کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو آئندہ کا احتجاج مزید سخت ہو گا جس میں اہم شاہراہوں پر دھرنا دے کر بلاک کرنے جیسی حکمت عملی شامل ہوگی۔ حکومت ایسی کسی صورتحال سے بچنے کیلئے ہوش کے ناخن لے اور ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں اور اس کے لئے حکومت کو ایک مہینے کا وقت دیتے ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024