بین الاقوامی

آبدوز ڈیل تنازعہ: فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے

پیرس (آئی پی ایس )فرانس نے آبدوز ڈیل تنازعے پر امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہآسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کا معاہدہ توڑنا ناقابل قبول ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ منسوخ کرکے امریکہ سے ڈیل کی ہے جس کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker