سکردو (آئی پی ایس )وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے نئے وی سی کی تقرری کے سلسلے میں جان بوجھ کر کرنے والی غفلت کوبے نقاب کردیا ہے۔ نئے وی سی کی تقرری کے لئے حال ہی میں بھیجنے والی ریمانڈر(یادداشت)میں وزارت امور کشمیر نے اس بات پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ اس خط کے ذریعے وزارت امور کشمیر نے دھمکی دی ہے کہ یونیورسٹی نے تاخیری حربے جاری رکھے تو اس سلسلے میں یونیورسٹی کے چانسلر، صدر پاکستان کو آگاہ کیا جائیگا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے دعووں کے برعکس وزارت امور کشمیر نے اس خط کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے جامعہ کے اپنے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر نئے وی سی کی تقرری کے لئے اشتہار منسٹری بھیج دیا جسکی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ منسٹری نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کمینٹس بھیجنے کے بعد بھی مہینہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن تاحال نئے وی سی کی تقرری کے لئے اشتہار شائع نہیں ہوا۔ مزید تاخیر کی صورت میں صدر پاکستان کو باقاعدہ طور پر لکھا جائیگا۔ وزارت امور کشمیر نے اس بات پر بھی خفگی کا اظہار کیا ہے کہ وی سی کی تقرری کیلئے قائم نامزد سرچ کمیٹی نے منسٹری اور ایچ ای سی کو تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حالانکہ جامعہ کے رجسٹرار نے اس سلسلے میں غفلت برتی ہے۔ دوسری جانب وزارت امور کشمیر کے حکام کا کہنا تھا کہ بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے وی سی کی تقرری کے لئے جس طرح تاخیری حربے استعمال کیے ہیں وہ افسوسناک ہے۔ وی سی کی تقرری کے لئے مطلوبہ پروسس وقت پر مکمل ہونا چاہئے تھا۔ ریٹائرڈ ہونے والے وی سی کو جس طرح دوبارہ چارج دیا گیااور جو طریقہ اپنایا ہے وہ بھی انتہائی افسوس ناک ہے۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024