اہم خبریںپاکستان

حکومت کا کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد،حکومت کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے اور تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مختلف پہلوئوں کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔پروگرام کے تحت بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فنڈز کے اجرا اور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا اور اس پروگرام میں بینک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker