غذر،قائداعظم سکول اینڈ کالج گاہکوچ میں قراقرم بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے اور غذر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم روح اللہ اور دیگر نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی بچوں کی حقوق پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کا نماندہ ممتاز گوہر جبکہ دیگر مہمانوں میں غذر پریس کلب کا صدر یعقوب طای اور سینر صحافی فیروز خان تھے اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ تقسیم کے گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن ممتاز گوہر نے کہا کہ قاداعظم سکول اینڈ کالج کی تعلیمی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ سکول میں بچوں کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کرینگے اور بچوں کو ان کے حقوق,معاشرے میں ان کا کردار اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی کے حوالے سے ذہن سازی کی جائے گی اس موقع پر صدر پریس کلب غذر یعقوب عالم طای نے کہا کہ قاداعظم سکول اینڈ کالج کے لے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس سکول کے طلبا نے بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی اچھی تربیت کے حوالے سے اقدامات اٹھایں۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لے دس ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر قاداعظم سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ساجد کریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے 2016 میں جس عزم کے ساتھ سکول کی بنیاد رکھ دیا تھا آج ہمارے طلبا کی کارکردگی نے ہمارے خوابوں کی تکمیل کردی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم اس بھی بہتر رزلٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔