پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

اپوزیشن لیڈر جی بی امجد حسین ایڈوکیٹ کی ناد علی چوک اسکوائر میں نوجوانوں کے دھرنے میں شرکت

گلگت،اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ نے ناد علی چوک سکوار میں نوجوانان سکوار کی طرف سے حق ملکیت کے حصول کیلئے دئیے گئے دھرنے میں شرکت کی۔
دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکوار کے پرامن اور باشعور نوجوانان گلگت کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کیلیے مشعل راہ ہے۔ سکوار کے زمینیں سکوار کے پشتنی عوام کی ملکیت ہیں جن پر زبردستی کا قبضہ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ سکوار کے باشندوں نے اس سے پہلے قومی اداروں کو مفت میں بہت زمین دی ہے اب کسی کو سکوار میں زمین چاہیے تو وہ عوام کی رضامندی سے متعین کردہ قیمت ادا کرکے لے جائے گا۔ اگر کسی بھی ادارے نے سکوار کی زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور عوام طاقت کے ساتھ سکوار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے سکوار کے جوانوں کی پرامن پالیسی کو سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker