کراچی ،سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اراکین ایک دوسرے سے الجھ گئے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تیمور تالپور اور خرم شیر زمان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔خرم شیر زمان نے کہا یہ باتیں صبح اجلاس ہونے کے اثرات ہیں، اس پر تیمور تالپور نے تحریک انصاف بینچز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ناک چیک کرلیں پاڈر لگا ہوتا ہے، اسپیکر صاحب کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج تک جدید منشیات پر کیوں پابندی نہیں لگی ؟ کیونکہ کے ان کے بڑے یہ استعمال کرتے ہیں۔اس دوران اسپیکر اور خرم شیر زمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، سراج درانی نے خرم شیر زمان سے کہا سمجھتے کچھ نہیں صرف بولتے ہو ۔دوسری طرف اجلاس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی کوششیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی حالیہ بندش کے خلاف ایک قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔زیر بحث قرارداد سندھ کے سندھ وزیر اطلاعات سعید غنی نے ایوان میں پیش کی۔ایوان میں قرار داد پیش کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنے قیام کے وقت سے ہی اداروں پر پابندیاں لگانے کی کوشش کرتی رہی ہے جنہیں آزادانہ طریقے سے کام کرنے کے لیے آئینی حمایت حاصل ہے۔