اہم خبریںپاکستانتعلیم

سرکاری جامعات کو گرانٹ کی تقسیم کا اختیار سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سپرد ہونے کا امکان

کراچی، سندھ کی سرکاری جامعات کو صوبائی حکومت کی جانب سے مختص گرانٹ کی تقسیم کا اختیار محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکریٹیریٹ سے محکمہ خزانہ کو لکھے گئے ایک خط کے بعد سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے ساڑھے چھ ارب روپے کی گرانٹ کی تقسیم کے معاملے پر باقاعدہ کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی صوبے کی سرکاری جامعات کو ساڑھے 6 ارب روپے کی گرانٹ کی تقسیم کا فارمولا طے کرے گی۔سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے حال ہی میں منعقدہ اجلاس کے فیصلے کے بعد کمیٹی کے قیام کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین سکھر کی وائس چانسلر ڈاکٹر غمگین حسین، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر فتح مری، جامعہ کراچی ڈین فیکلٹی آف لا جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور سابق سیکریٹری خزانہ نواز علی لغاری شامل ہیں۔نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی گرانٹ کی تقسیم کا طریقہ کار اور فارمولا طے کرے گی اور تمام سرکاری جامعات کی موجودہ مالی صورتحال اور درکار recurring بجٹ کا جائزہ لے گی اور اسی کی بنیاد جامعات کو فنڈز کی تقسیم کا فارمولا پیش کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker