اہم خبریںپاکستان

قوم کیلئے بڑی خوشخبری ،برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد،ملک کیلئے بڑی خوشخبری ، برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔
برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، مجھے علم ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کتنے مشکل تھا بہت سارے لوگوں کے لیے جو پاکستان اور برطانوی کے درمیان قربت پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک میں ڈیٹا شیئرنگ اور عوامی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4 بجے سے ہوگا۔ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔ 22 ستمبر سے ان ممالک سے برطانیہ آنے والے ہوٹل میں قرنطینہ کیے بغیر گھروں میں جا سکیں گے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے جبکہ گزشتہ ماہ بھارت کو فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم پاکستان کو اسی فہرست میں برقرار رکھا گیا ہے۔29 اگست کو برطانیہ کی جانب سے ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ریڈ لسٹ میں موجود رکھا گیا تھا جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے خارج کر دیا گیا۔پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر برطانیہ کے پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی خطوط لکھے تھے اور معاملہ برطانوی وزیراعظم تک پہنچا تھا جس کے بعد پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت کی برطانوی وزارت صحت کے حکام سے براہ راست بات چیت ہوئی تھی۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کے لیے برطانیہ کو کورونا کے اعداد وشمار فراہم کر دیے ہیں اور ہمارے ڈیٹا کی درستگی میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ چند دن قبل برطانوی وزارت صحت کے حکام اور ماہرین سے انکی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker