
اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )مزدور یونین کے ریفرنڈم میں چوہدری یسین گروپ 6426ووٹ لے کر کامیاب قرار،پاشا گروپ 3823ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا، سی ڈی اے مزدور یونین یسین گروپ کے قائد چوہدری یسین 2603ووٹوں کی برتری سے تین سال کیلئے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سی ڈی اے مزدور یونین کے ریفرنڈم میں پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا، وفاقی دارلحکومت کے مختلف مقامات اور دفاتر میں پولنگ کیلئے 33پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ، اس موقع پر سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری سمیت سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی فرائض سر انجام دیئے ۔ ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق چوہدری یسین گروپ 6426ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،پاشا گروپ 3823ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا، سی ڈی اے مزدور یونین یسین گروپ کے قائد چوہدری یسین 2603ووٹوں کی برتری سے تین سال کیلئے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔چوہدری یسین گروپ کی کامیابی پر انکے حامیوں کی طرف سے مبارکبادوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے ،