ٹیکنالوجی

زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے

سان فرانسسکو ،ٹیلی کانفرنسنگ سافٹ ویئر زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ زوم ٹوپیا کانفرنس کے موقع پر ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا جس کا مقصد لاکھوں صارفین کو ہائبرڈ ورک ماڈل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان نئے فیچرز میں زوم کالز کے لیے ترجمے اور ٹرانسکرپشن بھی شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے زوم میں مشین لرننگ اور نیچر لینگوئج پراسیسنگ کو استعمال کیا جائے گا تاکہ کال میں بولی جانے والی زبان کا ٹرانسکرائب ریئل ٹائم میں ہوسکے، جس کے بعد کال میں شامل ہر فرد کے لیے اس کا ترجمہ مادری زبان میں ہوسکے۔ زوم کے عہدیداران نے اس موقع پر بتایا کہ یہ فیچر بیٹا ورڑن میں ستمبر میں دستیاب ہوگا اور تمام صارفین کے لیے اسے 2021 کے آخر تک متعارف کروا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker