برمنگھم (آئی پی ایس )سردار عدنان رشید نے برمنگھم ، برطانیہ میں پاکستان کے لیے کونسل جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سردار عدنان کا سفارتی کیریئر دو دہائیوں پر محیط ہے، اپنی موجودہ اسائنمنٹ سے پہلے وہ میلبورن میں پاکستان کے بطور سی جی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔پاکستان کی فارن سروس میں اپنے کیریئر کے دوران ، مسٹر خان نے نیدرلینڈ ، آسٹریا ، مراکش اور آسٹریلیا سمیت بیرون ملک پاکستان مشنوں میں مختلف سفارتی اسائنمنٹس کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور قومی سلامتی ڈویژن میں خدمات انجام دیں۔انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ، ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔برمنگھم میں پاکستان کے قونصل خانے میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں سردار عدنان نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو سہولیات اور مراعات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے جو کہ ملک کی ترقی میں ان کی بے پناہ شراکت کے اعتراف کے طور پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور برمنگھم قونصل خانہ انہیں ہر لحاظ سے سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی کو اعتماد میںلیںگے اور پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز دیں کہ وہ اپنی خدمات کی سطح کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے میڈیا کی رائے کا خیر مقدم کریں گے۔
Related Articles
اے پی ایس حملے کے وقت گٹھ جوڑ اور آرمی ایکٹ ہوتے ہوئے بھی ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ
بدھ, 15 جنوری, 2025
ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد
بدھ, 15 جنوری, 2025