اہم خبریںبین الاقوامی

طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، یورپی پارلیمنٹ میں بِل منظور

برسلز(آئی پی ایس )یورپی پارلیمنٹ نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کئے بغیر انسانی حالات کے لئے آپریشنل تعلقات قائم کرنے پر مبنی میمورینڈم کو منظور کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میمورینڈم میں طالبان کی قائم کردہ حکومت کو تسلیم کرنے کی شق کو مسترد کر دیا گیا ہے اور ملک کے مستقبل سے متعلق اندیشوں کا اظہار کیا گیا ہے۔میمورینڈم میں امریکی یونٹوں کے افغانستان سے انخلا کا سبب بننے والے سیاسی مرحلے اور فوجی پلاننگ پر یک طرفہ شکل میں اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ضروری ربط و ضبط کے بغیر عمل کئے جانے پر افسردگی کا اظہار کیا گیا اور کابل میں ریسکیو آپریشن کے دوران یورپی یونین ممالک کے درمیان اور خاص طور پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں کسی قسم کے ربط و ضبط یا تعاون نہ کئے جانے کی طرف توجہ مبذول کی گئی ہے۔میمورینڈم میں امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان ناکافی رابطے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور یورپی خارجہ تعلقات سروس اور کمیشن کو سال کے آخر تک اس موضوع کا جائزہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ بِل میں یورپی خارجہ تعلقات سروس اور رکن ممالک کو ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان مشن، UNAMA کی مدت میں توسیع کی ضمانت دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔یورپی یونین کے اسمبلی ممبران نے افغانستان میں منصفانہ وآزادانہ انتخابات اور عورتوں اور اقلیتوں کی بھی شرکت سے وسیع نمائندگی کی حامل حکومت کے قیام کی اپیل کی اور کہا ہے کہ میمورینڈم میں لاجسٹک اور انسانی موضوعات میں طالبان کی نئی عملی حکومت کے ساتھ آپریشنل رابطہ ضروری ہے تاہم اس وقت گذشتہ 20 سالوں کی حاصل کردہ کامیابیوں کو ختم کرنے والے طالبان منتظمین نے تسلیم کئے جانے کے لئے ضروری شرائط کو پورا نہیں کیا۔بِل میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین افغان مہاجرین کو قبول کرنے والے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن یہ تعاون جامع شکل میں یورپی پناہ گزین و مہاجر پالیسی کا متبادل نہیں ہو گا اس وجہ سے یونین کا مذکورہ معاملے میں نئے پیکیج کو فوری مکمل کرنا ضروری ہے۔ممبران نے کہا ہے کہ اس بحران نے یورپی دفاعی یونین کے قیام کی ضرورت کو آشکارہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker