کھیل

شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ اب شاہین شاہ پہنیں گے

اسلام آباد،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ پہنیں گے جس پر انہیں فخر ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہمیں نے اس قمیص کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو حقیقتاًاس کے حقدار ہیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ شاہین میں آپ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ، بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔شاہین شاہ نے کہا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی آفریدی نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنچ چکے ہیں ۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین آفریدی کا رشتہ طے ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker